حید رآباد میں افسوسناک واقعہ ،ٹرانسفارمر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق

نیوز ٹوڈے: نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔واپڈا کے سینئر افسر ایکسین سٹی ڈویژن فدا محمد بیان دیا کہ واقعہ چوکی ممریز میں پیش آیا جہاں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگی۔

نیوز ٹوڈے کے ذرائع کو انہوں نے کہا کہ واقعے میں 13 سالہ لڑکے سمیت 3 راہ گیر شدید زخمی ہوئےہیں اورانھیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی شدت کو بدداشت نہ کر سکے اور آخر کار دنیائے عالم سے رخصت ہو گئے ۔

نیوز ٹوڈے کے مطابق اہل علاقہ نے الزام لگایا ہے کہ پچھلے ٹرانسفارمر سے تیل لیکیج کی کئی بار شکایت کی گئی مگر نہ ہی کسی افسر نے ہماری سنی اور نہ ہی اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کیا گیا ۔

دوسری جانب پیسکو نے واقعہ پیش آنے پر ایس ڈی او سمیت دو ملازمین کو معطل کرکے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا، صرف تحقیقات ہی نہیں بلکہ بجلی کی کمپنی کو لاپرواہی کی سخت سزا دیتے ہوئے ایک کروڑ جرمانہ بھی عائد کیا۔

نیوز ٹوڈے: چیف ایگزیکٹو پیسکو کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دے کر منطقی انجا م تک پہنچایا جائے گا ،حکام کا کہنا ہے کہ جن خاندانوں کا نقصان ہوا وہ ہم پورا نہیں کر سکتے مگر ان کی مدد کے لیے ہم ہمیشہ تیار ہیں۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+