چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیان دیا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کسی بھی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے

نیوز ٹوڈے:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پولنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں، شفاف انتخابات کروانا ہماری ذمہ اری ہے لہٰذا ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے شفاف انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ستارہ جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متعلقہ پولنگ افسران کو ٹیلی فونک رابطے کے دوران یہ ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے افسرا ن سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی جس میں الیکشن کو منظم طریقے سے ٹھیک کرانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ افسران پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں، پاکستان میں اقتدار کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے اسی لیے عوام کی رائے بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کو شفاف طریقے سے سامنے رکھنا ہی ہماری اچھی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ اتحادی حکومت ک جانب سے عمران خان کو الیکشن کی تاریخ رکھنے کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی گئی ہے ،امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی پاکستان میں عام انتخابات کروا دیے جائیں گے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+