منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور
- 15, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:وزیرِ اعظمپاکستانمیاں محمد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادےوزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج اپنے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران لاہور کی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، نیوز ٹوڈے کے ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے حاضری سے متعلق معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت جسٹس نسیم ورک نے کی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے ین کے وکلاء نے کورٹ میں اپنا مئوقف پیش کیا ۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی لیگل ٹیم نے آج حاضر ہونے سے معافی کی درخواست عدالت میں دائر کی اور عدالت کی جانب سے ان کی درخواست قبول ہو گئی۔
نیوز ٹوڈے:ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بجٹ اجلاس میں مصروف ہیں جس کی بدولت وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف بھی سرکاری مصروفیت کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے وکلاء کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مستقل حاضر ہونے سے متعلق معافی کی درخواست پر دلائل کے لیے آج طلب کیا تھا، نتیجتاً ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہبا زآج بھی مصروفیت کی بدولت عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں تمام ملزمان پر فردِجرم عائد ہو چکی ہے اور اس پر نسیم ورک کی جانب سے جلد سماعت بھی متوقع ہے۔
تبصرے