بھیرہ کے قریب ڈاکو ئوں نے ایلیٹ فورس کی وردیاں پہن کر چار جیولرز کو لوٹ لیا

نیوز ٹوڈے:بھیرہ کے قریب ایلیٹ فورس کی وردیاں پہنے 13 ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کار سوار 4 جیولرز کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا،نیوز ٹوڈے کے ذرائع کو خبر موصول ہو ئی کہ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹا اور پھر مال لے کر فرار ہو گئے۔

نیوز ٹوڈے کومتاثرہ جیولرز نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ایلیٹ فورس کی وردیاں پہن رکھی تھیں، اور اپنے آپ کو ایلیٹ فورسز کے اہلکار بتا ر ہے تھے۔

متاثرہ جیولرز کے مطابق ایلیٹ فورس کی وردی پہنے ڈاکوؤں نے کہا کہ گاڑیوں سے اتر کر تلاشی دو،ردِ عمل میں جیولرز نے ڈاکوئوں کو ایلیٹ فورس کا اہلکار سمجھا ا ور تلاشی دینا شروع کر دی۔

نیوز ٹوڈے کے مطابق جیولرز کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا، نقدی اور موبائل فون چھین لیے تاہم وہ ٹائر برسٹ ہونے پر اپنی ایک کار کھیتوں میں چھوڑ کر ہی کرائم سین سے رفو چکر ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی کار قبضہ میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،جبکہ شکار بننے والے جیولرز بھی انہی ڈاکوئوں کی تلاش میں ہیں ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+