سوشل میڈیا پر اداکار حمزہ علی عباسی کا حضرت عیسیٰ اور امام مہدی کی آمد سے متعلق بے بنیاد بیان ،کروڑوں مسلمانوں کی مذمت
- 15, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیا کہ میں ایک مسلمان ہوں اور میرا ایمان ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری رسول اور نبی ہیں۔ میں جس اسلام پر یقین رکھتا ہوں اس میں خدا، اسلام اور خدا کے کسی رسول اور پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مذاق اڑانے یا ان کی توہین کرنے کی کوئی دنیاوی سزا نہیں ہے۔ اسلام چھوڑنے کی کوئی دنیاوی سزا نہیں ہے۔ غلامی جائز نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر 7 یا 9 نہیں بلکہ 17 سے 19 سال تھی۔ آرٹ اور میوزک کی تمام شکلیں شرائط کے ساتھ جائز ہیں۔ مسلمانوں کو ظلم، جبر اور اپنے دفاع کے علاوہ کسی بھی وجہ سے غیر مسلموں سے لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ مسلمانوں کو خدا کی طرف سے اجازت نہیں ہے کہ وہ طاقت کے ذریعے اسلام کا نفاذ کریں اور مذہبی وجوہات کی بنا پر غیر مسلمانوں کو سیاسی اور عسکری طور پر محکوم بنائیں۔ اسلام ایک ایسا پیغام ہے جس کو صرف آزادانہ انتخاب اور آزادانہ انتخاب کے ذریعے قبول/ نافذ یا مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری انسان تھے جن کا براہ راست الٰہی سے رابطہ ہوا- آخری رسول، نبی اور امام اور نبوت و رسالت امامت کی تمام صورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوئیں اور میرا یقین ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں- کوئی دوسرا نہیں ہے۔ عیسیٰ علیہ السلام یا کسی امام مہدی کی آمدابنہیں ہو گی۔
اس بیان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں نے مذمت کی ،خاص کر پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس بیان کی مخالفت بھی کی،جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ علم کی کمی ہو یا علم کی زیادتی ،یہ اکثر انسان کے لیے خطر ناک ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب کئی لوگوں نے حمزہ علی عباسی کو ماڈرن اور لبرل قرار دیا ،ان کے مطابق حمزہ علی عباسی ماڈرن اور لبرل پہنچ اپناتے اپناتے راہِ راست سے بھٹکتے جا رہے ہیں جو کہ ان کی ذات کے لیے خدشے سے کم نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی کے خلاف ایک ٹرینڈ زورو شور سے جاری ہے جس میں کروڑوں لوگ حمزہ علی عباسی کے اس بیان کی مذمت کر رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ اس بیان سے حمزہ علی عباسی سے لاکھوں مسلمانں کے دلوں کے جذبات مجروح کیے ہیں جس کا ان کو ذرا بھی اندازہ نہیں ہے۔
تبصرے