برلن میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے وزارت خارجہ پُر امید

نیوز ٹوڈے: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے۔وزارت خارجہ نے ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔

نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو مرحلوں میں 34 نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے اس بار تمام 34 شرائط پر بخوبی عمل درآمد کیاہے۔

سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فرق نہیں پڑتا کہ اقتدار کس کے پاس ہے لیکن اگر پاکستان گرے لسٹ میں بر قرار رہا تو پاکستان کی معیشت کو کافی حد تک فرق پڑ سکتا ہے ۔

نیوز ٹوڈے: حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ مختلف وزارتوں، سیکیورٹی ڈپارٹمنٹس کے افسران نے جو کام کیا اس پر اعتماد ہے، دونوں ایکشن پلان کی تکمیل اور آن سائٹ وزٹ اسٹیٹس ملنے کے لیے پرُامید ہیں، امید کی جارہی ہے کہ پاکستان جلد ہی گرے لسٹ سے نکل جا ئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے بھارت نے اپنی جا نب سے کئی قسم کی لابیاں کی اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر اس کے با وجود وزارت خارجہ کی طرف سے امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان جلد ہی اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکتا ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+