عامر لیاقت کی ایکسرے رپورٹ منظرِ عام پر آ نے کے بعد حیران کن انکشافات سامنے آنے لگے

نیوز ٹوڈے:(کراچی)قومی اسمبلی کے رکن ،معروف مذہبی اسکالرااور و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کردی گئی۔

عامر لیاقت کی تدفین سے قبل پولیس موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم پر بضد تھی جبکہ اُن کی صاحبزادی دعا اور بیٹا احمد اس کے خلاف تھے، جس کی وجہ سے معاملات گھمبیر ہوئے اور پھر دونوں نے مجسٹریٹ کے سامنے حلف نامہ جمع کروایا تو پولیس نے تدفین کی اجازت دی،تاہم عامر لیاقت کی تدفین مکمل کر دی گئی۔

اہل خانہ کی خواہش کے مطابق عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم تو نہیں کیا گیا البتہ پولیس کی مرضی مے مطابق اُن کی لاش کا ایگزامن کیا گیا، جس میں کچھ ضروری نمونے اور جسم کے مختلف حصوں کے ایکسرے کیے گئے،نیجتاً کچھ اہم انکشافات سامنے آئے۔

انٹرنیٹ پر بھی عامر لیاقت کے ایکسرے کی رپورٹ وائرل ہو چکی ہے،ایکسرے رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان میں عامر لیاقت کے بازو اور پسلیوں کی ہڈی میں فریکچر نظر آیا ہے جبکہ انہیں اندرونی چوٹ بھی تھی۔ ایکسرے رپورٹ کی بنیاد پر قریبی لوگ شک کا اظہار کررہے ہیں کہ عامر لیاقت کو انتقال سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ان کی ہڈیوں کو کافی نقصان پہنچا۔

انٹرنیٹ پر عامر لیاقت کے ایکسرے کی وائرل تصویروں میں کاندھے کی ہڈی اور کلائی میں ایک خاص فاصلہ دیکھا جاسکتا ہے، جسے ڈاکٹر ز نے فریکچر قرار دیا ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+