ملین روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما ءمونس الٰہی ایف آئی اے میں پیش
- 16, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: (لاہور)شوگر کمیشن کے انکشاف کے بعد مونس الٰہی کے خلاف رحیم یار خان کی شوگر مل کے کیس میں 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیاجس کے نتیجے میں مسلم لیگ (ق) کےرہنما مونس الہی ایف آئی اے کے سامنے حاضر ہوئے۔
نیوز ٹوڈے:ایف آئی اے لاہور نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس سلسلے میں وہ گزشتہ روز رات کو ایف آئی اے کے دفتر پہنچے تھےمگر ایف آئی اے حکام نے انہیں جمعرات کی صبح پیش ہونے کی ہدایت کی۔
نیوز ٹوڈے کی اطلاعات کے مطابق مونس الٰہی کو صبح ساڑھے 8 بجے ایف آئی اے کے دفتر میں طلب کیا گیا تھا جس پر وہ مقررہ وقت پر ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ شوگر کمیشن کے انکشاف کے بعد مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہناءمونس الٰہی کے خلاف رحیم یار خان کی شوگر مل کے کیس میں 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ ہوا ہے۔
(ق) لیگ کے رہنما کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا، ان کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا ۔تاہم ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے مقدمہ پر مزید کاروئی کرنے کے لیے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔
خاص خبریں
-
پیرا اولمپکس: ایرانی ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل بھارت کو کیوں دیا گیا؟
-
محبت کرنے والا جوڑا شادی کے 68 سال بعد ایک ہی دن انتقال کر گیا
-
پیرس میں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی حیدر علی کو پیرس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد
-
علی امین گنڈا پور کی صحافیوں کو دھمکیاں، خواتین صحافیوں کے لیے بھی نازیبا زبان کا استعمال
تازہ ترین

تبصرے