عمران خان نے بیان دیا کہ جن لوگوں نے چوروں کو ہم پر مسلط کیا وہ پاکستان کے دشمن ہیں
- 16, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: عمران خان نے حال ہی میں بیان دیا کہ جن لوگوںنے چوروں کو ہماری عوام پر مسلط کیا وہ لوگ پاکستان کے دشمن ہیں اور پاکستا ن کو کبھی آزاد نہیں دیکھنا چاہتے،عمران خان نے کہا کہ اس سازش میں اندرونی اور بیرونی لوگوں نے بھرپور کردار اد اکیا ہے اور یہ سب پاکستان کےمفادات کے خلاف ہیں۔
اس سے قبل سابقوزیر اعظم عمران خا ن بیان دے چکے ہیں کہمشترکہ منصوبہ بندی کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی اور اپنے مفادات کی خاطر چوروں اور لوٹیروں کو ہمارے سروں پر مسلط کیا گیا جس کا خمیازہ پاکستان کی عوام مہنگائی اور بدحالی کی صورت میں بھگت رہی ہے ۔
عمران خان ے کہا کہ ہمارے دورِ حکومت میں معیشت پر سیاست کر کے ہمیں نشانہ بنایا گیا اور ہماری پارٹی کے لے کئی مشکلات کھڑی کی گئیں مگر اب جب یہ خودآئے دن روز مرہ کی اشیاء میں مہنگائی کر رہے ہیں تو ان کے پاس اب کیا جواز ہے ۔
عمران خان نے بیان میں کہا کہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا اور ہماری حکومت واحد حکومت ہے کہ جس نے ملکی خزانے میں تاریخ منافع اکٹھا کیا مگر پھر بھی اپنے مفادات کی خاطر ہماری حکومت کو غیر قانونی طریقے سے ہٹا دیا گیا۔
نیوزٹوڈے: عمران خان کا کہنا تھا کہہماری حکومت گرانے کے لیے امریکہ نے براہِ راست مداخلت کی اور ہمارے سفیر کو دھمکی آمیر خط لکھا مگر پھر بھی ملکی سلامتی کے اداروں نے اس دھمکی اور مداخلت کو نظر انداز کر کے ان چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کر دیا جو کہ پاکستان کے لیے افسوسناک بات ہے۔
تبصرے