آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

نیوز ٹوڈے: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ایک کنویں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، جس سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

9 مئی کو او جی ڈی سی ایل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع ایک کنواں عمیر ساؤتھ ایسٹ 01 کو پیرکوہ فارمیشن اور حبیب راہی لائم اسٹون کے ہائیڈرو کاربن صلاحیت کی منصوبہ بند گہرائی تک جانچنے کے لیے ایک تحقیقی کنویں کے طور پر نکالا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

او جی ڈی سی ایل نے بیان دیا کہ کنویں کو سات سو نوے میٹر تک کھودا گیا اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے گیس کی مقدار کو ماپنے کیکامیاب کوشش کی گئی،نتیجاً اس کنویں سے گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے جو کہ پاکستان کی کئی انڈسٹریز کے لیے ایک خوشخبری ہے۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اس منصوبے پر کام کیا جائے تو نتائج پاکستان کے لیے مثبت ثابت ہونگے اور کئی لوگ اس قدرتی گیس سے بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں،نیوز ٹوڈے کے ذائع سے بات کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ پاکستان کے پاس ممکنہ استعداد موجود ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہم لوگ پاکستان کا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+