کراچی میں سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی،حملہ کے دوران ٹی ایل پی کے تین کارکن گو لیوں کی زد میں آ کر زخمی

نیوز ٹوڈے:کراچی میں نا معلوم افراد کی جانب سے امیر ٹی ایل پی سعد رضوی کی گاڑی پر لانڈھی نمبر 6 جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 کارکنان گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔ نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق ٹی ایل پی کے امیر حافظ سعد رضوی حلقے این اے 240 کے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کر رہے تھے جب انکی گاڑی پر نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔

تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے ردِ عمل میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے مسلح کارکنان کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ کر کے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

نیوز ٹوڈے: فائرنگ کے بعد تحریک لبیک کے چند کارکنان سعد رضوی کے گرد جمع ہوئے جس کے بعد انہوں نے حافظ سعد رضوی کی گاڑی کو بھی گھیرے میں لیا اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچایا۔

واضح رہے کہ تصادم لانڈھی نمبر 6 پر حلقہ این اے 240 میں پولنگ کے دوران ایم کیو ایم، تحریک لبیک اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے سبب موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور نتیجے میں کئی کارکنان زخمی ہو ئے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+