عمران خان کاامریکی مداخلت پر نیوٹرلز کے لیے پیغام

نیوز ٹوڈے:(بریکنگ نیوز ٹوڈے)سابق وزیراعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف اتوار کی شب 9 بجے ملک میں احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف اسی طرح سے آرام سے بیٹھے رہے تو مہنگائی مزید بڑھے گی، عمرا ن خا کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو مہنگائی کے خلاف خود کھڑا ہو نا پڑے گا ۔

عمران خان نے وکلاء سے خطاب کے دوران امریکی مداخلت پر نیوٹرلز کے متعلق بھی بیان دیا،کپتان نے کہا کہ نیوٹرلز کو سمجھایا کہ اب یہ وقت نیوٹرل رہنے کا نہیں ہے اگر اب بھی آپ نے پاکستان کی سلامتی کے بارے میں فیصلہ نہ کیا تو پاکستان اور پاکستان کی عوام کے لیے سنگین مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں، شوکت ترین کو کہا کہ ان سے بات کریں اور صورتحال سے آگاہ کریں۔

نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم نے کوئی قدم نہ اٹھایا تو کوئی بھی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی کو نہیں بنا سکے گا۔

عمران خان نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے تیس فیصد مہنگائی بڑھے گی، غریب آدمی جس ک آمدنی پہلے ہی مشکل سے پوری ہوتی ہے وہ پس جائے گا ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جتنا ہم لوگ امریکیوں کے سامنے جھکیں گے وہ اتنا ڈومور کہیں گے اور اگر اپنے ملکی مفادات کے لیے اسٹینڈ لیں گے تو وہ آپ کی عزت کریں گے، آپ ان کے جوتے صاف کریں گے تو وہ آپ کو تنگ نظر اور سے دیکھیں گے اور کبھی آپ کو اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو نے دیں گے ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+