دعا زہرہ کی والدہ کا تشویش ناک بیان میڈیا پر وائرل،کہا بیٹی کے قتل ہونے کا خدشہ ہے

نیوز ٹوڈے: (بریکنگ نیوز ٹوڈے) کراچی سے بھاگ کر لاہور جا کر ظہیر احمد نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کی والدہ نے بیان دیا کہ اُنہیں ڈر ہےکہیں اُن کی بیٹی کو مار نہ دیا جائے، ہماری بیٹی کے قتل ہونے کا خدشہ ہے۔

نیوز ٹوڈے:دُعا زہرا کی والدہ اور والد بیٹی کی شادی کو تاحال دباؤ اور مافیا کے ملوث ہونے کے نتیجے میں ایک جھوٹ قرار دے رہے ہیں، اور اس نکاح کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

بریکنگ نیوز ٹوڈے: سوشل میڈیا پر اب دُعا زہرا کی والدہ کے نئے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ کہیں ہماری بیٹی کو مار نہ دیا جائے یا پھر بیچ نہ دیا جائے، اس معاملے پر دعا کے والد اور والدہ نے تشویش کا اظہار کیا ۔

اُنہوں نے بیان دیا کہ ہم اپنی بچی کے لیے تڑپ رہے ہیں، میں دودو دن تک کھانا نہیں کھاتی میرے حلق سے کھانا نیچے نہیں جاتا،میری بچی کس حال میں ہے میں نہیں جانتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب اپنی بچی کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں بچی غلط ہاتھوں میں ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ میری بیٹی بہت سادہ ہے وہ کپڑے تک مجھ سے پوچھ کر پہنتی تھی تو اچانک اس طرح وہ یہ قدم نہیں اٹھا سکتی،یہ سب کچھ ہماری بچی پر دبائو ڈال کر کروایا جا رہا ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+