پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے خارج کر دیا گیا

نیوز ٹوڈے: (بریکنگ نیوز ٹوڈے)جرمنی کے شہر بر لن میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے ،اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششیں جاری تھیں ،تاہم پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا یا گیا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے حنا ربانی کھر نے بیان دیا کہ پاکستان کو ایف اے تی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تاہم حکام کی جانب سے ابھی حتمی فیصلہ آنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستا ن کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ۳۴ نکات پیش کیے گئے جن پر عمل درآمد کر کے ہی پاکستان گرے لسٹ سے نکل سکتا تھا،تاہم پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ان نکات پر عمل درآمد کر لیا۔

ماضی میں بھارت نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے لیے مسلسل لابی جار ی رکھی جس کی بدولت پاکستان کو کافی نقصان پہنچا،اب جب پاکستان گرے لسٹ سے خارج ہو چکا ہے تو یہ خوشخبری کی بات ہے،نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور پاکستان کی معیشت ایک مرتبہ پھر سے مستحکم ہو سکے گی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+