وفاقی وزیر جاوید لطیف نے بیان دیا کہ ہم نے اس وقت اقتدار میں آکر سیاسی خودکشی کی

نیوز ٹوڈے:مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم نے اس صورتحال میں اقتدار میں آ کر سیاسی خودکشی کی ہے، جس کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے، جاوید لطیف نے بیان دیا کہ ہم نے سیاسی خودکشی پاکستان کی قیمت پر خوشی سے قبول کی۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس سیاسی خودکشی کا مقصدپاکستان کو محفوظ رکھنا تھا سیاست کو نہیں۔ جتنی بار بھی پاکستان پر قربان ہونا پڑا ہم ہونگے۔ اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا دن کی روشنی میں کاروبار کریں تاکہ توانائی کی بچت ہو سکے۔اس سے عوام ،حکومت اور ملک سب کو بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے یہ بھی کہا ہے کہ کفایت شعاری حکومتوں کو خود شروع کرنا چاہیے،حکومت مثال قائم کر کے عوام کے سامنے رکھے گی تع عوام میں بھی قربانی دینے کا جذبہ پیدا ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے کفایت شعاری سے متعلق بیان دیا کہ پاکستانی اگر اپنی دن کی روٹین میں چائے پینا کم کر دیں تو لاکھوں روپے کی بچت کی جا سکتی ہے، اس بیان پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لیا۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+