وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،پشاور اور دیگر شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

نیوز ٹوڈے:وفاقی دارالحکومت ا سلام آباد اورپشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، نیوز ٹوڈے کی اطلاعات کے مطابق زلز لے کے جھٹکےاسلام آباد اور پشاور کے ساتھ ساتھ ملتان، فیصل آباد، مہمند، ایبٹ آباد، مہمند، سوات، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ اور کوہاٹ میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی وجہ سے لوگ خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ہیں لیکن کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے،البتہ زلزے نے عوام میں خوف و حراس کی ایک لہر پیدا کر دی۔

نیوز ٹوڈے کو اطلاعات موصول ہوئیں کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان ، تاجکستان کا بارڈر تھا ۔زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ اس زلزلے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم زیادہ متاثرہ کن جگہوں پر ریسکیو کی ٹیمیں بھی بروقت پہنچا دی گئیں۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+