عمران خان نے عوام کو تیار رہنے کا حکم دے دیا،کپتان نے کہا ۱۰ جولائی سے قبل احتجاج کی کال دے سکتا ہوں

نیوز ٹوڈے:(اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت رجیم چینج سازش کا حصہ بنی، ذمہ داروں سے درخواست ہے کہ سازش تھی یا مداخلت اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات ہونی چاہیے ، ڈی جی آئی ایس پی آر یہ طے نہیں کر سکتے کہ سازش نہیں تھی۔

عمران خان نے مہنگائی سے تنگ عوام کو کہا کہ ہم ملک گیر احتجا ج کے لے نکلیں گے اور ان ڈاکوئوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے، عمران خان نے حکومت کو وارننگ دی کہ دس جولائی کو میری کال پر عوام سڑکوں پر نکل آئے گی لہٰذا بر وقت تیاری کرنا شروع کر یں

سوشل میڈیا فنکاروں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں اس ملک کا وزیراعظم تھا مگر پھر بھی میرے سامنے تحقیقات نہیں آئیں، جو اس سازش میں ملوث ہے وہ چاہتے ہیں خفیہ پیغام کو ہمیشہ کے لیے دبا دیا جائے، عمران خان نے قوم کو بتایا کہ عدم اعتماد کے پیچھے مہنگائی کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا اور ہماری حکومت کو غیر قانونی طریقے سے نکالا گیا ۔

عمران خان نے بیان میں کہا کہ میرا امپورٹڈ حکومت سے سوال ہے کہ اگر آپ حکومت نہیں سنبھال سکتے تھے تو کیوں سازش کی اور غیر قانونی طریقے کا حصہ بنے؟

عمران خان نے موجودہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس وقت مہنگائی کے باعث غصے سے بھرے بیٹھے ہیں، روپے کی قدر میں کمی یا پیٹرول کی قیمت بڑھی تھی تو یہ مہنگائی مارچ لے کر پہنچ جاتے تھے، اب خود عوام پر مہنگائی کے بم پھینک رہے ہیں اور ان کے وزراء میڈیا پر آ کر کمر توڑ مہنگائی کو ڈیفینڈ کرتے ہیں۔

کپتان نے خطاب کے دوران کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے نامور ڈاکوئوں اور لوٹیروں کو غریب عوام کے سر پر مسلط کر دیا گیا۔ ان کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے لوگ مر رہے ہیں جو کہ بہت تشویناک بات ہے،جو بھی ان کے خلاف سچ بولنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے اُس کو یہ لوگ اسی طرح راستے سے ہٹا دیتے ہیں ۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+