حکومت نے کالے شیشوں کے جعلی اجازت ناموں کے خلاف کریک ڈائون شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
- 20, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:(اسلام آباد) وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت ناموں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیاہے
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے لیے جعلی اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں اور اس کے لیے ایک ویب سائٹس بھی استعمال کی جا رہی ہے جس پر مجرم غیر قانونی طریقوں سے اپنے یا کسی دوسرے کے جعلی اجازت نا مے بنوا لیتے ہیں۔
نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات دی گئی ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آ ئی اے کو مراسلہ بھجوایا جس میں مکمل طور پر تمام ہدایات اور شرائط درج تھیں۔
وزار ت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئےمراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے عوام کو جعلی اجازت جاری کر رہے ہیں اور بھاری معاوضہ وصول کیا جا رہا ہے،لہٰذا ان جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے او ر ذمہ داران کو کیفرِ کردار رک پہنچایا جائے۔
تبصرے