امریکی شہری اپنے جگر کے علاج کے لیے سندھ پہنچ گئی

US National reached Sindh

نیوزٹوڈےالرٹ :  سندھ کے اسپتالوں کی خرابی صورتحال دیکھ کر کوئی بھی وہاں علاج کرانے سے انکار کردے لیکن اب دیکھا گیا کہ ایک غیرملکی خاتون امریکہ سے علاج کروانے سندھ کے اسپتال پہنچ گئی۔ ان کا علاج کامیابی کے ساتھ کر دیا گیا۔ 

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق جولی نیمن نامی خاتون سندھ کے گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں اپنے جگر کا علاج کروانے آئیں جو ان کے مطابق کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

 

امریکی خاتون نے سندھ کے گمبٹ میڈیکل انسٹیوٹ میں علاج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروائی تھی۔ جگر کا علاج امریکہ میں کافی مہنگا ہے اور مریضہ کا علاج جلد از جلد ممکن نہ تھا، جس کی وجہ اس کو پاکستان آنا پڑا۔ پاکستان میں امریکہ شہری کا نہ صرف علاج سستا ہوا بلکہ فوری طور پر قرار پایا۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ یہاں میری سرجری فوری شیڈول ہوگئی میرے ملک میں یہ سرجری کروانا وقت طلب مرحلہ ہوتا ہے، میں نے یہاں چھوٹی بچیوں کو بھی جگر کے علاج کے لیے دیکھا ہے جبکہ امریکہ میں بچوں کو سالوں درد کش ادویات پر رکھا جاتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: اسلا آباد میں کورونا ایک بار پھر پھیلنےلگا

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+