دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی فادرز ڈے پر اپنی بیٹی کو یاد کر کے روتے ہوئے کی ویڈیو وائرل

dua zahra parents

 

نیوزٹوڈے الرٹ:  گزشتہ روز فادرز ڈے پر دعا زہرہ کے والد  کی روتے  ہوئے سوشل میڈیا میں ویڈیو وائرل۔ والد مہدی کاظمی بیٹی کی یاد میں روپڑے۔  

 

وائرل ویڈیو میں دعا کے والد کو صوفے پر لیٹے روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مہدی کاظمی کی دلجوئی کے لیے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

 

اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی دعا ذہرہ کے باپ کے حق میں بول پڑی، جانب سے فادرز ڈے کے موقع پر دعا زہرا کے والد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

 

یمنیٰ زیدی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر پسند کی شادی کرنے والی، والدین سے منحرف لڑکی دعا زہرا کے والد کو فادرز ڈے کی مبارکباد دی گئی ہے۔

 

یمنیٰ زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی کو فادرز ڈے مبارک ہو، ایک عظیم باپ ہونے کا شکریہ، ہم آپ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

 

یمنیٰ زیدی کی جانب سے یہ ٹوئٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

 

دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کا سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون 2022ء کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

 

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنادیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے جبکہ نادرا ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 سال ہے۔

 

مزید پڑھیں: دعا زہرہ کی والدہ کا تشویش ناک بیان میڈیا پر وائرل،کہا بیٹی کے قتل ہونے کا خدشہ ہے

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+