سدھوموسے والا کے قتل کیلئے ہتھیار پاکستان سے آئےہیں : بھارتی میڈیا کا پاکستان پر الزام عائد

sidhu mosse

 

نیوزٹوڈے الرٹ:  بھارتی میڈیا کی جانب سے  ایک بار پھر پاکستان پر الزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور اس بار بھارتی میڈیا نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار پاکستان سے آنے کا الزام عائد کیا  ہے۔

 

بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر کچ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ پنجابی گلوکار کے قتل کے مرکزی شوٹر پریاورت عرف فوجی کو ڈرون کے ذریعے پاکستان سے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجی گئی جسے اسی نے وصول کیا۔

 

مزید پڑھیں: شوبھدیپ سنگھ سدھو کا قاتل کون؟

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے تفصیلات بتائی ہیں کہ مذکورہ کھیپ میں  ایک انڈر بیرل گرنیڈ لانچر، 9 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز،  8 دستی بم اور ایک اے کے 47 شامل تھی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر قتل میں ناکامی کا سامنا ہوتا تب ان ہتھیاروں کو ہنگامی صورتحال پر استعمال کیا جانا تھا۔

 

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کے دن گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+