عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، (این آئی ایچ) نے متعلقہ محکموں کوالرٹ جاری کر دیے

congo virus pakistan

نیوٹودے الرٹ:  عیدالاضحٰی پر کانگو  وائرس پھیلنے کا خدشہ، بچاؤ کیلئے قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے وفاقی ،صوبائی وزارت صحت اور متعلقہ محکموں کوالرٹ جاری کر دیے۔

 

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق اس سال ملک میں 4 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے،کانگو وائرس چیچڑ کے کاٹنے، متاثرہ جانور کے ذبح کے فوراً بعد خون یا ٹشوز کو ہاتھ لگانے سے پھیلتا ہے ۔

 

کانگو وائرس سے شرح اموات 10 سے 40 فیصد ہے،ابھی تک کانگو وائرس کے خلاف کوئی مؤثر ویکسین دستیاب نہیں۔ کانگو کے دو مریضوں کا تعلق پنجاب اور دو کا سندھ سے ہے۔

 

قومی ادارہ برائے صحت کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عید کے موقع  پر کانگو وائرس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ،عیدالاضحٰی پر جانوروں کے ساتھ رابطہ بڑھ جاتا ہے،کانگو وائرس کے متاثرہ جانور سے انسانوں میں منتقل ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔

 

ایڈوائزری کے مطابق کانگو  وائرس کی ابتدائی علامات:

 

  •  سر درد

  •  تیز بخار 

  • کمر میں درد

  •  جوڑوں کا درد 

  • معدے میں درد

  •  آنکھیں 

  • گلا سرخ ہو جانا

  • دانتوں سے خون کے قطرے نکلنا شامل ہیں۔

 

 

ایڈوائزری کے مطابق کانگو  وائرس کی تصدیق کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، وائرس سے بچنے کیلئے چند ہدایات کا دھیان رکھیں:

 

  •  پورے بازو  والے ہلکے رنگ کے کپڑے پہنے 

  • قربانی کا جانور خریدنے وقت ہاتھوں میں دستانے پہنے

  • باہر سے آنے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں

  • کانگو سے متاثرہ افراد سے ملنے میں بھی احتیاط کریں

  • بھینس، بیل، بھیڑ  اور  بکریاں کانگو  وائرس کا شکار ہوتی ہیں،عیدالاضحٰی کے موقع پر تسلی کر لیں کہ جانور کانگو وائرس کا شکار تو نہیں

 

 کانگو سے وفات پانے والوں کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ تدفین کی جائے۔

 

مزید پڑھیں: اسلا آباد میں کورونا ایک بار پھر پھیلنےلگا

 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+