سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کرگئی

Asif Ali Zardari Mother death

 

 

نیوز ٹوڈے الرٹ: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آرا بخاری انتقال کرگئیں۔

 

فیملی ذرائع کے مطابق، ان کی والدہ  کئی ہفتوں سے علیل زریں آرا بخاری مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

 

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔

 

چند روز قبل ،  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کیا تھا۔ 

 

مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+