گر میوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جبکہ سردیوں میں گیس کی قلت کا خدشہ

نیوز ٹوڈے: شہباز حکومت نے وارننگ جاری کی کہ عوام جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس کے بحران کے لیے تیار ہوجائیں،وفاقی وزیر مصدق ملک نے بیان دیا کہ حکومت جولائی کے لیے اسپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کرسکی جبکہ مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر موجود نہیں۔

نیوز ٹوڈے: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ دو سال قبل 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی مگر گزشتہ حکومت نے موقع ضائع کیا، نہ ہی اس آفر سے مستفید ہو ئے اور نہ ہی طویل مدتی معاہدے کیے، جس کی بدولت حالات یہاں آن پہنچے۔

مصدق ملک نے کہا کہ فی الوقت 40 ڈالر پر بھی ایل این جی دستیاب نہیں ہے مگرہم فنی مہارت استعمال کر کے فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوارمزید بڑھائیں گے، تا کہ عوام کو کسی حد تک ریلیف مل سکے۔

نیوز ٹوڈؒے: ذرائع کے مطابق مصدق ملک نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد ڈیمز میں پانی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، جس سے لوڈشیڈنگ میں واضح طور پر کمی نمایاں ہو گی۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+