وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کے لیے گوادر روانہ ہو گئے

نیوز ٹوڈے:وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے اور دیگر مسائل پر وزراء سے مشاورت کریں گے۔

نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر بریفنگ دی جائے گی اور اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف ماہی گیروں اور دیگر مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے پہلے 3 جون کو بھی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ سے گوادر پہنچے تھے،جہاں انہوں نے ملکی مسائل، مقامی لوگوں کے بیانیے اور امن و امان کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا تھا۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+