سینئر صحافی اور سماجی کارکن ارسلان خان پُر اصرار طور پر گھر سے لاپتا
- 24, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: سینئر صحافی اور سماجی کارکن ارسلان خان پُر اصرار طور پر گھر سے لاپتا ہو گئے۔
کراچی کے ایک اور شہری اور آزادی رائے کے حامی ارسلان کو آج صبح ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا ،ملک میں شر پھیلانے والے غیر قانونی عناصر سرِ عام گھوم رہے ہیں،جبکہ وہ لوگ جو ملکی صورتحال، سیاست اور دیگر مسائل پر قانون کے اندر رہ کر بات کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے۔
ارسلان خان جو کہ مظلوم کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اور اس کو اس کے حق کے لیے بولنا سیکھاتا ہے اس صحافی کو ہی آج اپنے گھر سے اٹھا لیا گیا۔
ارسلان خان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارسلان نے آج تک کسی سے زیادتی نہیں کی،کسی کا برا نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے خلاف کسی بھی قسم کی موومنٹ میں شامل ہوا،مگر پھر بھی جس طرح اس کو اغوا کیا گیا یہ نا قابلِ برداشت ہے۔
ماریہ عاشق
تبصرے