امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں اٹھانوے کلو گرام وزنی جبکہ اٹھارہ فٹ لمبا اژدھا پکڑا گیا

نیوز ٹوڈے:امریکی ریاست فلوریڈا میں ماہرین حیاتیات کی ایک ٹیم نے تاریخ کا سب سے بڑا اژدھا پکڑ لیا، رپورٹس کے مطابق اس کا وزن 98 کلو گرام اور لمبائی 18 فٹ ہے۔

نیوز ٹوڈے:اژدھے کو ریاست فلوریڈا کے اس پروگرام کے تحت پکڑا گیا ہے جس میں اژدھوں اور دیگر جانوروں کو سرکاری پراپرٹیز میں منتقل کرنا اور ان کی حفاظت اور گزرنے کے راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حیاتیات کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ اب تک پکڑا جانے والا سب سے بڑا اژدھا ہے۔

نیوز ٹوڈے: وائلڈ لائف ٹیم نے جب مادہ اژدھے کی آٹوپسی کی تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں کل ایک سو بائیس انڈے موجود تھے جبکہ اس اژدھے نے سفید دم والا ہرن آخری خوراک کے طور پر کھایا تھا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ آج تک کا سب سے بڑا اژدھا ہے ، اس سے قبل اتنے سائز کا سانپ کسی کو نہیں ملا۔ رپورٹس کے مطابق اہلکاروں نے ارد گرد کے علاقے کی چھان بین کی اور راستوں کو صاف کر کے راہ گیروں کے لیے محفوظ جگہ بنائی۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+