سندھ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، ۱۴ اضلاع میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کا میاب

نیوز ٹوڈے: سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نےواضح اکثریت سے جیت لیے۔

نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق تقریباً تمام ہی اضلاع میں ووٹروں نے تیر پر بڑھ چڑھ کر ٹھپّے لگائےجبکہ دوسرے امیدواران بہت ہی کم حلقوں میں فتح حاصل کر سکے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 302 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے، جن میں سے پیپلز پارٹی نے 239 نشستیں جیت لیں، جوکہ ایک واضح اکثریت ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 21 نشستیں جیتی ہیں جبکہ اب تک 19 آزاد امیدوار بھی سندھ کے بلدیاتی انتخابات کامیاب ہوچکے ہیں۔

نیوز ٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کل ملا کر صرف 14 نشستوں پر کامیاب ہوسکی ہے۔ وفاق میں پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعت جے یو آئی 7 نشستیں جیت سکی اور صوبے کی دیگر جماعتوں نے 2 نشستیں حاصل کیں۔

نیوز ٹوڈے: ٹاؤن کمیٹیوں میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی، کُل 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے اب تکغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 413 نشستیں جیت لیں۔

جی ڈی اے ٹاؤن کمیٹیوں کی 57 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، جبکہ 62 آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔

نیوز ٹوڈے:پاکستان تحریک انصاف ٹاؤن کمیٹیوں کی صرف 10 نشستوں پر کامیاب ہوسکی،جے یو آئی ف 7 اور دیگر جماعتوں نے 12 نشستیں حاصل کیں۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+