عمران خان کے گھر میں جاسوسی کے لیے ڈیوائس لگانے والے ملازم کوگرفتار کر لیا گیا

نیوز ٹوڈے: (اسلام آباد) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گھر سے جاسوسی کے لیے لگائی جانے والی ڈیوائس پکڑی گئی ہے۔

نیوز ٹوڈے: میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری کردہ بیان میں کیا ۔

شہباز گل کے مطابق جاسوسی ڈیوائس لگانے کے لیے عمران خان کے گھر کے ملازم کو پیسے دیے گئے تھے، ملازم گزشتہ چھ سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر کام کرتا مگر پھر بھی ملازم کو پیسے کا لالچ دے کر خرید لیا گیا ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل ںے کہا کہ ملازم کو عمران خان کے گھر میں ڈیوائس لگانے کا کہا گیا اور دیگر ملازمین سے رابطہ کرنے کا بھی کہا گیا تھا، عمران خان کی جاسوسی کی ایک منظم کوشش کی گئی۔

شہباز گل کے مطابق پکڑے جانے والے ملازم کو سیکیورٹی نے پولیس کے حوالے کردیا تھا لیکن عمران خان نے ملازم کو معاف کر کے بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کردیا، کپتان نے میڈیا کو مئوقف دیا کہ یہ بچہ صرف غیر قانونی دبائو میں آ کر یہ سب کر رہا تھا جبکہ اس کا اپنا ایسا کو ئی ارادہ نہیں تھا۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+