پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب

نیوز ٹوڈے: خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا بڑی اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔

پی کے7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدواروں کے درمیان تھا۔

پی کے7سوات کے تمام 124 پولنگ اسٹیشن کےغیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فضل مولا 17 ہزار 395 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ اے این پی کے حسین احمد خان 14 ہزار 604 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نیوز ٹوڈے: ( بریکنگ نیوز ٹوڈے) اے این پی نے پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخاب کے نتائج مسترد کر دیے ہیں۔

رہنما اے این پی ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں مشاورت کے بعد نتائج کو چیلنج کریں گے۔ پولنگ ایجنٹس کے پاس موجود فارم 45 اور سرکاری نتائج مختلف ہیں، سرکاری مشینری کے استعمال اور راتوں رات فنڈز کے اجراء پر الیکشن کمیشن کیوں خاموش رہا؟ ایمل ولی خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے سوال اٹھا دیا ۔

نیوز ٹوڈے: واضح رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر دوبارہ انتخابات کروائے گئے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+