اسرائیلی فوج نے دیوار کے آر پار دیکھنے والی ڈیوائس تیار کر لی

نیوز ٹوڈے: (مقبوضہ بیت المقدس) اسرائیلی فوج کے ماہرین نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو کہ دیوار کے پار دیکھنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔.

بریکنگ نیوز ٹوڈے: یہ ٹیکنالوجی فوجی مقاصد کے لیے تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے سکیورٹی اہلکار کسی دیوار کے پار زندہ اجسام اور دیگر اشیا کو دیکھ سکتے ہیں،زاویر 1000 نامی ٹیکنالوجی امیجنگ سلوشنز کمپنی کامیرو ٹیک نے تیار کی ہے جس کا تعلق اسرائیل سے ہے، کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس میں ایک سے زائد سہولیات موجود ہیں۔

نیوز ٹوڈے: دیوار کے پار ساکت اشیاء یا انسانوں کو دیکھنا اس ڈیوائس کے ساتھ کئی حد تک آسان ہو جاتا ہے۔

اسرائیلی کمپنی کے مطابق ٹیکنالوجی زندہ اجسام کی درست شناخت کرتی ہے بلکہ یہ بھی بتاسکتی ہے کہ کوئی فرد بیٹھا ہوا ہے، کھڑا ہے یا لیٹا ہوا ہے۔

نیوز ٹوڈے: حیران کن چیز یہ ہے کہ سسٹم صارفین کو اشیا کی لمبائی بھی بتا سکتا ہے یا یہ بتاتا ہے کہ جو زندہ جسم نظر آرہا ہے ہے وہ کسی بچے کا ہے یا کسی بڑی عمر کے فرد کا۔

بریکنگ نیوز ٹوڈے: اس انوکھی ڈیوائس کو ایک شخص استعمال کرتا ہے اور بس ایک بٹن دبا کر وہ 10.1 انچ کے ڈسپلے پر سب تفصیلات دیکھ سکتا ہے،ابھی تو یہ اسرائیلی فوج کو دستیاب ہے مگر امکان ہے کہ بہت جلد یہ ڈیوائس دنیا کے دیگر حصوں میں بھی دستیاب ہوگی کیونکہ ابھی سے ہی کئی ملکوں کی فوج نے اس ڈیوائس کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+