کانسٹیبل اقراء نذیر قتل کیس، ایس پی اسلام آباد سمیت تین پولیس افسران گرفتار

نیوز ٹوڈے: (اسلام آباد) خاتون کانسٹیبل کے پراسرار ہلاکت کے کیس میں ایس پی اسلام آباد عار ف حسین شاہ سمیت تین پولیس افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیوز ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں خاتون پولیس اہلکار کی ہلاکت سے متعلق مقدمےکی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سپرا نے ایس پی اسلام آباد عارف شاہ، کانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل افتخار کی ضمانت میں توسیع کی درخواست ردکردی جس کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا ۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے بنائی گئی چار رکنی کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس پی اسلام آباد عارف شاہ کی معطلی کی سفارش کی تھی، تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اقراء نذیر کا عارف شاہ کے گھر کافی آنا جانا تھا اور عارف شاہ کے گھر والوں سے بھی ملاقات وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی تھی۔

واضح رہے کہ موت کےروز جب اقراء نذیر واپس آئیں اس وقت عارف شاہ اپنے گھر میں اکیلا موجود تھا،ذرائع کے مطابق گمان کیا جا رہا ہے کہ اقراء کو کوئی نشہ آور چیز کھلائی گئی اور بعد ازاں اس کا قتل کیا گیا۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+