پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 382 کورونا وائرس کے کیسز جبکہ 2 اموات رپورٹ ہوئیں

نیوز ٹوڈے:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق جب کہ 333 افراد سے زائد میں وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیوز ٹوڈے:نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے 13 ہزار 759 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 2.42 فیصد رہی۔

نیوز ٹوڈے: این آئی ایچ کے مطابق کورونا میں لاحق 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کی شرح کراچی میں ریکارڈ کی جارہی ہے۔ لوگوں کو عوامی مقامات پر سنجیدگی سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اب عید الاضحی کی وجہ سے بکرا منڈی کی وجہ سے جراثیموں کا پھیلائو کافی حد تک بڑھ چکا ہے ۔

حکومت کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں اور باہ نکلتے وقت سماجی فاصلہ اختیار کریں ۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+