پاکستان میں کورونا وائرس : 24 گھنٹوں کے دوران 236 افراد میں وائرس کی تصدیق

Corona Virus

 

بریکنگ نیوزٹوڈے : پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، تاہم  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

 

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 236 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،مزید 226 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

 

corona virus cases in Pakistan

 

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 52 ہزار 990 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 27 کروڑ 78 لاکھ 16 ہزار 514 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 79 لاکھ 69 ہزار 680 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 49ہزار 53 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

 

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 424 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار 741 ہو چکی ہے۔

 

 نیوزٹوڈے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 294 زیرِ علاج مریضوں میں سے 152 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 15 لاکھ 3 ہزار 23 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 92 لاکھ 16 ہزار 586 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں.

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+