بلوچستان میں ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

pak army deaths

 

نیوز ٹودے الرٹ:  بلوچستان میں سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید افسران کی نماز جنازہ آج  ادا کردی گئی۔

 

نماز جنازہ کے بعد شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

 

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر جنرل امجد حنیف کا تعلق راولا کوٹ آزاد کشمیر سے تھا۔ میجر جنرل امجد حنیف نے 1994 میں آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، شہید کی بیوہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیوں  ہیں۔

 

شہید کمانڈر انجینیئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد کا تعلق فیصل آباد سے تھا، بریگیڈیئر محمد خالد نے 1994 میں 20 انجینئیر بٹالین میں کمیشن حاصل کیا، شہید کی بیوہ، تین بیٹیاں اور تین بیٹے  ہیں۔

 

شہید پائلٹ میجر سعید کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، انھوں کی بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹے ہے۔ 

 

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے معاون پائلٹ میجر محمد طلحہ منان نے بیوہ اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

 

مزید پڑھیں: بلوچستان کے ضلع خضدار کی پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کر دی

 

نیوزٹودے:  سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہم وطنوں کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے اہل کاروں کو پوری قوم نے خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+