وائرل ویڈیو: کراچی کے لوگوں نے سیوریج پائپ کو 'انڈر پاس' بنالیا
- 03, اگست , 2022
نیوز ٹوڈے الرٹ: کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع شاہین کمپلیکس پر سیوریج لائن بیٹھنے سے پڑنے والے گڑھے کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں نے چوک میں رکھے سیوریج پائپ کو انڈر پاس بنالیا۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب تبصرے کیے اور سندھ حکومت پر طنز کے تیر برسائے۔
ایک صارف نے کہا کہ 'سندھ حکومت نے شاہین کمپلیکس پر محض ایک دن میں انڈر پاس بناکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا'۔
اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے اس صورتحال اور ویڈیو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
نیوزٹوڈے الرٹ: ٹریفک پولیس کے مطابق ہفتہ 30 جولائی کو شاہین کمپلیکس چوک سے گاڑی گزرنے پر ضیاء الدین احمد روڈ کی طرف جانے والی 72 انچ قطر کی سیوریج لائن بیٹھ گئی تھی جس سے سڑک پر گڑھا پڑ گیا تھا، خوش قسمتی سے اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے