ٹوئٹر بن گئی ایلون مسک کی ذاتی کمپنی

 

سوشل میڈیا ویب سائٹ  ٹوئٹر  کے بورڈ آف ڈائیریکٹرزاور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان ۴۴  ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے بورڈ نے ایلون کی ۵۴ فیصد سے زائد شیئرز خریدنے کی پیشکش قبول کر لی ہے۔

 

ایلون مسک اب تک کے ٹوئٹر  کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق  پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا یہ سب سے بڑا سودا ہے ۔ یہ بات گزشتہ دنوں سے عالمی میڈیا پر واضح رہی کہ  ایلون  ٹوئٹر خریدنے  میں دلچسپی لے رہے تھے۔ ایلون کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر اپنے سٹینڈرڈز اور پروٹوکولز کے مطابق کام نہیں کر رہا ۔ایلون کے مطابق اس ویب سائٹ کاا صل مقصد  آزادی رائے ہے اور ہر انسان کوحق ہے کہ وہ  اپنی رائے دے سکے۔

 

گزشتہ ماہ میں ٹوئٹر بورڈ کے ممبران اور ایلون مسک کے درمیان  بات چیت جاری تھی کہ جب ایلون نے سب سے زیادہ شیئرز خرید کر ٹوئٹر کو اپنی پرائیویٹ کمپنی بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ الیکٹرک کار ٹیسلا کا مالک اور سپیس ایکس کے بانی اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے بھی مالک بن چکے ہیں۔ 

 

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایلون نے  فی شیئر ۵۴ ڈالرز کی پیشکش کی جس کی بدولت ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمت مارکیٹ میں اچانک زیادہ  ہوئی۔نتیجتاً ایلون مسک ٹوئٹر کے مالک بن  گئے ہیں ،ٹوئٹر اب ان کی ذاتی کمپنی ہے  اور ایلون اب اس کو  حقِ آزادی رائے کے مطابق  چلا سکتے ہیں۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+