کراچی میں بم دھماکا،غیر ملکی اساتذہ کا قتلِ عام

 

کراچی یونیورسٹی کے اندر ویگن میں بم دھماکا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو غیر ملکی سمیت ۴ افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی یونیورسٹی کے آئی بی اے سینٹر سے پڑھا کر واپس آرہے تھے۔

 

دھماکے میں ہلاک افراد کراچی یونیورسٹی کے آئی بی سینٹر میں غیر ملکی زبان کی تعلیمات دیا کرتے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا جس  کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکے سے آس پاس کے لوگ بھی معمولی سے زخمی ہوئے۔

 

ڈی آئی جی  حیدر کا کہنا ہے کہ  واقعہ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے کوشش جاری ہے اسی لیے ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہ سکتے جبکہ ایس پی گلشن نے کہا  پتا لگائیں گے کہ یونیورسٹی میں دھماکا تخریب کاری ہے یا  حادثہ،تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی گلشن کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔

 

وین میں غیر ملکی ٹیچرز گیسٹ ہائوس سے ڈیپارٹمنٹ تشریف لا رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ پہنچتے ہی گاڑی میں دھماکا ہوا جبکہ رینجرز کی دو موٹرسائیکلیں گاڑی کے آگے پیچھے موجود تھیں۔ حادثے میں تین لو گ شدید زخمی ہوئے جن کی حالت اس وقت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

کراچی دھماکے میں بی ایل اے ملوث

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+