ہوم آف کرکٹ لارڈز کا تاریخی اقدام

 

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں پہلی دفعہ ہوم آف کرکٹ  لارڈز میں افطار کا انعقاد  ہوا جس میں انگلینڈ کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔یارکشائر کرکٹ کلب میں  عظیم رفیق کے ساتھ ہونے والے نسل پرستی کے واقعے پرانگلینڈ کرکٹ بورڈ  نے مثبت ثقافت  کے فروغ دینے کا اقدام کیا ہے۔

 

اس تقریب میں دور دراز کے علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی۔ عظیم رفیق کی  موجودگی کے ساتھ جارج ڈوبیل جیسی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جس نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تمام حاضرین نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو متحد کرنے اور بین الاقوامی سطح پر   مثبت چہرہ دکھانے پر ان کی تعریف کی۔

 

لوگوں نے  لارڈز کے میدان میں لانگ روم سے مغرب کی اذان کی ویڈیو بھی شیئر کیا۔اس کے علاوہ اس افطار پارٹی میں  انگلینڈ کےسابق کپتان ایون مارگن نے بھی شرکت کی،ان کا کہنا تھا کہ لارڈز کی یہ شام انتہائی یادگار ہے۔اس طرح کے اقدامات ہم لوگوں کو اکٹھا رکھنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

قومی کرکٹر شعیب ملک نے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ رمضان المبارک کے اس عظیم ماہ میں اس اقدام پر لارڈز کی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔یہ مسلمانوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ  تھا۔ 

اس کے علاوہ کئی سابقہ کرکٹرز نے اس اقدام کو سراہا اور لارڈز کرکت اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+