لاہور بمقابل بجلی کا بحران،لیسکو حکام

 

لاہور میں بجلی  کا شدید بحران پیدا  ہو گیا ہے جس کی بدولت لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کئی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔لاہور کی عوام کو دن رات بجلی کے مسائل کا سامنہ ہے۔

 

لاہور الیکٹرونک پاور کمپنی(لیسکو)  کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی رسد صرف ۳۶۰۰  جبکہ طلب ۴۷۰۰ میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ لیسکو حکام نے بتایا کہ لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ۴ سے ۵ گھنٹے ہےاور اس کے بر عکس چھوٹے علاقوں مثلاً دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ۱۲ سے ۱۳ گھنٹے تک ہو گیا ہے۔

 

رواں ماہ میں پاکستان پاور ڈویثرن شہروں میں موجود پاور پلانٹس کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوا چکی ہے۔ پاور ڈویثرن کے مطابق پاور پلانٹس میں بجلی بنانے کی شرح اتنی ہی ہے مگر پچلی حکومت کی کمزور  حکمت عملی کی وجہ سے پاور پلانٹس اس حد تک بجلی پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے جتنی اس ملک کی عوام کو ضرورت تھی۔

 

اس رپورٹ کے مطابق پاور پلانٹس فنی خرابیوں کی وجہ سے بند ہو چکے تھے اور ان کی مرمت پر کسی وزیر یا کسی مشیر کی کوئی نظر نہیں پڑی۔ رپورٹ میں واضح تھا کہ پچھلی حکومت کی پالیسیاں اور طریقہ کار بالکل غلط تھے جس کے باعث شہریوں کو بجلی کی کمی کا شدید سامنا کرنا پڑا۔

 

دوسری جانب ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں بھی گرمی کا راج ہے اور سورج سوا نیزے پر محسوس ہوتا ہے،شہری  گرم ہوا،لو کے تھپیڑوں کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ سے شدید پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ عرصے میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+