شہباز شریف کی حکومت میں دوسرا بھٹو وزیر خارجہ منتخب

 

پاکستان کی سیاست نے رواں ماہ میں چند اہم  موڑ لیے ہیں۔ اسی ماہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پارلیمانی عدم اعتماد کی کامیاب تحریک کے بعد  شہباز شریف بطور وزیر اعظم بن کر سامنے آئے۔ میاں محمد شہباز شریف نے اپنی  حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ منتخب  کیا۔

 

تیتیس سالہ بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے بیٹے ہیں۔ بلاول کے لیے یہ تقرری انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اب وہ وقت آچکا ہے جس کا پی پی پی کے تمام ارکان کو انتظار تھا۔    

میاں محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ جیسی اہم تقرری کو اپنی بڑی اتحادی جماعت پی پی پی کے سربراہ کے سپرد کیا ہے ۔ موجودہ حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی حالیہ حکومت بیرونی ممالک خاص کر امریکہ اور یورپ کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہشمند ہے۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن لمبے عرصے تک ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں مگر اس مہینے اسلام آباد میں  دونوں پارٹیوں نے مل کر  تحریک انصاف اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کے منحرف ارکان کو اپنے ساتھ شامل کر کے عمران کی حکومت کےخاتمے کویقینی بنایا ۔

 

تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کسی فرد کی قیادت میں بھٹو خاندان کے کسی فرد کو وزیر بنایا ہو۔ شہباز شریف کا  بلاول بھٹو کو بطور وزیر خارجہ منتخب کرنے کے بعد صدرِ مملکت عارف علوی نے بلاول سے حلف بھی لے لیا ہے۔ جلد ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیر خارجہ بلاول سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کا مقصد عرب ممالک کے ساتھ تجارت اور بہتر تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

 

مزیر پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+