زیلینسکی کی اپیل امریکہ کیلیۓ پریشانی بن گئ ۔
- 28, اپریل , 2022
روس یوکرین جنگ میں زیلینسکی نے بار بار امریکہ اور نیٹو سے مدد کی اپیل کی ہے لیکن امریکہ اور نیٹو یا یورپ کے کسی اور ملک نے کوئ واضح مدد نہیں کی ۔ البتہ نیٹو اور امریکہ نے یوکرین کو اس جنگ میں ایسے ہتھیار دیۓ ہیں جو روس کو روک تو نہ سکے لیکن جنگ میں یوکرین کے کام آ رہے ہیں ۔ اب زیلینسکی نے امریکہ سے ایسی مدد مانگی ہے جو امریکہ کیلیۓ پوری کرنا ناممکن ہے ۔ امریکہ نے پولینڈ سے یوکرین کی مدد کیلیۓ کہا ہے لیکن پولینڈ بھی سوچ میں پڑ گیا ہے کیونکہ اس طرح اس کا اپنا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔
دراصل یوکرین کو روس سے جنگ لڑنے کیلیۓ اس وقت فائٹر جیٹس کی اشد ضرورت ہے اور اس کے اپنے پاس جو اپنے ہتھیار اور جنگی جہاز موجود تھے وہ روس یوکرین جنگ میں تباہ ہو چکے ہیں ۔ اب زیلینسکی یہ چاہتا ہے کہ اس کو ہتھیار اور فائٹر جیٹس مہیا کیۓ جائیں تاکہ وہ روسی ایئر فورس کا سامنا کر سکے ۔ زیلینسکی اس سے پہلے بھی کئ بار امریکہ اور یورپ سے مدد مانگ چکا ہے لیکن فائٹر جیٹس دینا بہت مشکل اور خطرناک ہے ۔ اور امریکہ کے صدر بائڈن نے پوزلینڈ کو یہ آفر دی ہے کہ اگر وہ اپنے جیٹس یوکرین کو دے گا تو وہ اس کے بدلے پولینڈ کو ماڈرن اور مہنگے ایف 16 جیٹس دے گا
لیکن پولینڈ نے انکار کر دیا کیونکہ پولینڈ یہ بات بخوبی جانتا ہے کہ یوکرین کے پاس ایسے ایکسپرٹس اور پائلٹ موجود نہیں ہیں جو فضا میں روس کا مقابلہ کر سکیں اس لیۓ یوکرین کو اپنے جیٹس اور پائلٹ دینا خطرے سے خالی نہ ہو گا کیونکہ روس پہلے بھی کئ بار واضح کہہ چکا ہے کہ اگر نیٹو یا یورپ کسی نے یوکرین کی مدد کی تو یوکرین کی تباہی کے بعد روس کا نشانہ وہی ملک ہوں گے اور پولینڈ نے یوکرین کی مدد کرنے سے اس لیۓ بھی انکار کر دیا کیونکہ پولینڈ جانتا ہے کہ امریکہ کے پاس نۓ ایف 16 فائٹر جیٹس موجود تو ہیں لیکن امریکہ نے وہ جیٹس تائوان کو بھیجنے ہیں کیونکہ امریکہ نے تائوان سے یہ معائدہ کر رکھا ہے کہ اگر کوئ بڑا ملک اس پر حملہ کرے گا تو امریکہ ہر طرح سے اس کی مدد کرے گا ۔ اور اب چین تائوان پر حملے کے درپے ہے ۔ اس لیۓ اگر اس کو امریکہ کی طرف سے ملے بھی تو پرانے ایف 16 ہی ملیں گے اس لیۓ یوکرین کی مدد کرنا پولینڈ کیلیۓ دوہرہ نقصان ہے ۔
تبصرے