کبوتر کی وجہ سے ورلڈ اسنوکرچیپمئن شپِ رُک گئی

 

کبوتر  نے برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپِ روک دی۔ رپورٹس  کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ میں چینی کھلاڑی "یان بنگٹائو" اور  برطانیہ کے کھلاڑی "مارک سیلبی" کا میچ جاری تھا کہ  ایک کبوتر تھیٹر میں آگیا اور اس میچ کا دوسرا رائونڈ تاخیر کا شکار ہو گیا۔

 

کبوتر نے کرو سیبل تھیٹر مین اپی انٹری دے کر کھلاڑیوں، تماشائیوں اور  آفیشلز کو محظوظ کر دیا۔ خاموشی بھرے ماحول میں قہقہے گونج اُٹھے۔

یان بنگٹائو کا پانچ فریمز کے بعد  تین فریمز کی برتری  حاصل کرنےپر ایک عدد کبوتر  میچ کا دوسرا رائونڈ شروع ہونے سے پہلے اُڑ کر تھیٹر میں آیا،اسنوکر ٹیبل پر کچھ دیر بیٹھا اور پھر گھبرا کر اُڑ گیا۔

 

اس سارے منظر میں کبوتر تماشائیوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔یہ کبوتر اُڑ کر اسٹیج کے پیچھے چلا گیا اور وہاں اس کو  عملے کے ایک شخص نے پکڑ لیا۔

 

اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپِ کے دوران کبوتر  کی انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی حد تک وائرل ہو رہی ہے۔برطانوی نشریاتی اداروں نے بھی اس واقعے کو نا  قابلِ یقین  قرار دے رہے ہیں۔ کئی سابق کھلاڑی اور دفاعی ورلڈ چیمپئنز نے دلچسپ تبصرے کیے۔


مزید پڑھیں: عالمی چیمپئن احسن رمضان مشکلات کا شکار

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+