پاکستان میں عید الفطر کب ہو گی؟

 

ماہر فلکیات کا عید الفطر سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے   پاکستان میں عید الفطر سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار ماہ رمضان  میں پورے تیس روزے رکھے جائیں گے جبکہ عیدالفطر تین مئی بروز منگل کو منائی جائے گی۔

 

نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر  جاوید ااقبال نے کہا کہ اتوار کو شوال کا چاند  نظر آ نے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سورج اور چاند کے غروب ہو نے  کاوقت صرف پینتیس منٹ کا ہو گا مگر چاند دیکھنے کے لیے یہ فرق کم از کم چالیس منٹ کا ہونا چائیے۔ ماہر فلکیات کی جانب سے بتایا گیا کہ اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان میں انشااللہ اس دفعہ مکمل تیس روزے رکھے جائیں گے جبکہ عید الفطر  ۳ م۴ی بروز منگل کو گی۔

 

اس کے ساتھ ماہر فلکیات نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات،پاکستان،بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی عید ۳ تاریخ کو ہی منائی جائے گی۔

 

گورنمنٹ نے جو تعطیلات  کا اعلان کیا ہے اس کے مطابق سرکاری افسران کو آٹھ چھٹیاں مل گئی ہیں اور عام تعطیلات چار دن کی رکھی گئی ہیں۔ عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان وزیر اعظم آفس کی  جانب سے کیا گیا تھا۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+