فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو ممبر شپ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
- 06, مئی , 2022
دو یورپی ممالک فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ فن لینڈ روس کاپڑوسی ملک ہے ۔ روس اور فن لینڈ کے درمیان 1340 کلو میٹر لمبا بارڈر ہے ۔ نیٹو میں شمولیت سے پہلے فن لینڈ کا بڑاایکشن سامنے آیا ہے ۔ فن لینڈ نے روس بارڈر پر فوج کی تعیناتی بڑھا دی ہے ۔ نیٹو کی ممبر شپ کے حوالے سے سویڈن نے یہ بیان جاری کیا ہے کہ اگر نیٹو پر کوئ مشکل وقت آیا تو امریکہ ان کی مدد کرے گا اور امریکہ نے نیٹو کے تحفظ کا یقین دلایا ہے ۔
فن لینڈ نے روس سے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ وہ نیٹو کی ممبر شپ ضرور لے گا ۔ اور دونوں ممالک فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو ممبر شپ کے اعلان اور جنگ کی تیاریوں کے بعد روس اور پوری دنیا میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔ فن لینڈ نے روسی بارڈر پر اپنی تعیناتی بڑھا دی ہے اور ہتھیار اور ٹینک بھی پہنچا دیے ہیں ۔
فن لینڈ سے پہلے یوکرین نے نیٹو میں شمولیت کی بات کی تھی ۔ اور روس نے یوکرین کو ہی تباہ کر دیا اور اب فن لینڈ اور سویڈن نے تو نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے تو اس کا انجام کیا ہو گا ؟ روسی ہیلی کاپٹر ایم آئ 17 فن لینڈ کی ایئر سپیس میں 4 سے 5 کلو میٹر اندر داخل ہوا ایک مہینے میں روس کا فن لینڈ کی سپیس میں دوسرا وائلیشن ہے ۔ اس طرح مارچ میں سویڈن کی سپیس میں بھی چار روسی فائٹر جیٹس نظر آۓ ۔
فن لینڈ نے یہ بیان بھی دیا ہے کہ وہ 12 مئ کو نیٹو کی ممبر شپ منظور کروا لے گا ۔ حالانکہ دنیا کو یہ قیاس تھا کہ شاید 9 مئ کو پیوٹن جنگ ختم کر دیں گے لیکن اب فن لینڈ کا یہ قدم اور پھر اگر سویڈن نے بھی ایسا کوئ فیصلہ کیا تو ایک نیا وار فرنٹ کھل سکتا ہے کیونکہ پیوٹن بھی پہلے ہی دھمکی دے چکے ہیں ۔
مزید پڑھیں: یوکرین کے بعد مالدووا روس کے اگلے نشانے پر ہو گا
تبصرے