پاکستان کا دورہ سری لنکا محدود، ون ڈے سیریز منسوخ
- 09, مئی , 2022
پاکستان کا دورہ سری لنکا محدود کر دیا گیا جس کے بعد قومی ٹیم اب سری لنکا کے خلاف صرف دو ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ گزشتہ پلان کے مطابق پاکستانی ٹیم نے دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے سری لنکا کے لیے روانہ ہونا تھا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز منسوخ کرنے پر بات چیت کی جس کے بعد پاکستانی کرکٹ بورڈ نے باہمی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ون ڈے سیریز منسوخ کر دی۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جولائی ۲۰۲۲ میں لوکل ٹی ٹوئنٹی لیگ کروانی ہے جس کے باعث انہوں نے ون ڈے سیریز منسوخ کرنے کا پلان بنایا۔
یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ورلڈ سپُر لیگ کا حصہ نہیں تھیں ۔اسی بدولت دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے باہمی رضامندی کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان اور سری لنکا جولائی اور اگست میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے ابھی تک اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اگلے مہینے تک اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عالمی چیمپئن احسن رمضان مشکلات کا شکار
تبصرے