سابق گورنر چوہدری سرور کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان
- 09, مئی , 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر جلد ہی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری سرور نے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری سرور آج ہی عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔
اس حوالے سے چوہدری سرور کی سعودی عرب روانگی سے قبل ن لیگ کی قیادت سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں ان کو پنجاب کا گورنر بنانے کی پیشکش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس پیشکش کے بعد ن لیگ اور چوہدری سرور میں کئی حد تک معا ملات طے پا گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخابات لڑنے کی خواہش پر ن لیگ کی قیادت نے ان سے کچھ وقت مانگا تھا تا کہ وہ اپنے معاملات کو بہتر طریقے سے سمجھ کر ٹکٹ دینے کا فیصلہ کریں۔
اس کے علاوہ دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ہوئی جس میں اس معاملے پر بات چیت ہوئی اور آخر کاردونوں فریقین کے درمیان معاملات مثبت طور پر طے پا گئے۔
مزید پڑھیں: پرویز الٰہی کا شہباز شریف پر حملے کا الزام
تبصرے