شیشپر گلیشئر جھیل کے حادثے کے بعد بحالی کے کام کا آغاز،دو مقامات پر کام جاری

گلگت بلتستان حادثے  میں شیشپر گلیشئر جھیل  کی تباہ کاری کے تین دن بعد دوبارہ بحالی کے کام کا آغٓاز ہو گیا ہے ۔ دو روز قبل گلگت  بلتستان کے علاقے ہنزہ میں یہ واقعہ پیش آیا جب سیلاب کے باعث حسن آباد پل ٹوٹ گیا اور نتیجے مین شاہراہ قراقرم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

 

ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کا کہنا ہے کہ  منہدم پل کے پاس مرمت شروع کرنے کے لیے مشینری پہنچا دی گئی ہے اور اس وقت دو مقامات پر کام جاری ہے ۔عثمان علی نے مزید بتایا کہ دو روز کے اندر مقامی اور غیر مقامی افراد کی پیدل آمدورفت کے لیے  پل بنایا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشئر گرمی کی شدت سے پگھل جانے پر وہاں بننے والی جھیل سے پانی کا  بے حد اخراج شروع ہوا جس کا بہائو  پُل کے لیے کافی حد تک ناقابلِ برداشت تھا۔ ہنزہ وادی میں موسم آج بھی صاف اور شدید گرم ہے جبکہ حادثے کے تین دن بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔

 

علاقائی رہنمائوں نے اس واقعے کی مذمت کی اور سیاحوں سے اظہار ِ یکجہتی بھی کی۔ سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی اور حسن آباد کا مرکزی پل ٹو ٹنے کے بعد  سیاحوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 

وزیر اعظم نے اس افسوسناک واقعے کے بعد  صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کا حکم جاری کیا اور عوام کی آسانی کے لیے مرمت کوجلد از جلد مکمل کرنے کی تلقین کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+