عمران خان کی جانب سے بڑا الٹی میٹم، اسلام آباد میں ۲۵ لاکھ لوگ بلانے کا اعلان

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان نے جہلم میں ایک کامیاب  جلسے کے  دوران جہلم کی عوام سے  مخاطب ہوتے ہو ئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔عمران خان  نے عوام سے جلسوں میں پی ٹی آئی کے پرچم کی جگہ  قومی پرچم لانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا میری جدوجہد ہمیشہ سے پاکستان کے لیے رہی ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح قوم کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

 

عمران خا ن نے عوام کو بتایا کہ ان کی حکومت کے خلاف ایک منظم سازش ہوئی ہے اور ایک پلان کے تحت  پی ٹی آئی کی حکومت کو گرایا گیا ہے۔ کہا گیا کہ اگر عمران خان کی حکومت کو عدمِ اعتماد کی تحریک کے تحت نہ ہٹایا گیا تو پاکستان کو مستقبل میں کئی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ،ڈونلڈ لو نے کہا کہ اگر عمران خان کو ہٹا کر کسی اور کو اقتدار میں لایا گیا تو پاکستان کی تمام غلطیاں معاف کر دی جائیں گی۔

 

انہوں نےامریکہ کی جانب سے دھمکی آمیز خط کا حوالہ دیتے ہوئے عوام کو بتایا کہ  ہماری حکومت کو ہٹانے میں نواز شریف اور شہباز شریف دونوں شامل ہیں،۲۲ کروڑ  لوگوں کے وزیر اعظم کوغیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا جس سے عوام کی غیرت کو بھی ٹھیس پہنچی، میں ۲۶ سال سے سیاست کر رہا ہوں اور عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی،کوشش کی کہ عوام اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو  لیکن آج جب  بیرونی مداخلت سے شہباز شریف کو  ہم پر مسلط کیا تو عوام جاگ گئی ہے ،عوام اپنے حق کے لیے کھڑی ہو چکی ہے،پاکستانیوں کے ردِ عمل سے ظاہر ہو تا ہے کہ اب پاکستانی ایک قوم بن گئے ہیں جو کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف متحد ہیں۔

 

انہوں نے عوام کو بتایا کہ شریف خاندان نے چالیس کروڑ کی کرپشن کا حساب دینا ہے اور ان کی  بنائی ہوئی  آدھی سے زیادہ کابینہ بھی ضمانت پر ہے۔عمران خان نے لندن میں  ہنگامی طور پر منعقد ہونے والے اجلاس  کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ کابینہ اراکین عوام کے پیسے پر  لندن  جا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ عوام اس حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ کر چکی ہے اور عوام اس امپورٹڈ حکومت کو  منظور نہیں کرے گی۔

 

چیئر مین تحریک انصاف  عمران خان نے آ نے وا لے دنوں  کے لیے بڑا الٹی  میٹم د یتے ہوئے  اسلام آباد  میں پچیس لاکھ لوگ بلانے کا بڑا اعلان کر دیا ،انہوں نے کہا عوام کا شعور دیکھ کر  ہم نے اس تعداد میں اضافہ  کیا  ہے،ہم چاہتے ہیں کہ عوام اپنے حق کے لیے اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔

 

عمران خان نے  آصف علی  زرداری کو مخاطب  کرتے ہوئے کہا کہ  تم نے عوام کا  جو پیسہ چوری کیا ہے وہ تم لوگوں کو ہر حال میں واپس کرنا ہو گا۔انہوں نے سندھ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سندھ کے لوگوں کو آصف علی زرداری سے آزاد کروا کر رہوں گا،آصف  علی زرداری نے سندھ کے لوگوں کو لوٹا ہے جس کی وجہ سے آج سندھ مختلف مسائل سے دوچار  ہے۔

 

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی جانب سے گورنر چیمہ کی برطرفی کاحکم جاری،عمران خان کا سخت ردِ عمل

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+