انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ۱۹۰ روپے کا ہوگیا
- 11, مئی , 2022
موجودہ حکومت پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ۸۲ پیسے اضافہ ہونے سے ڈالر ۱۸۸ روپے ۳۵ پیسے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ۱۹۰روپے ہو چکی ہے۔ آج کے دن ڈالر ایک اعشاریہ ۱۳ روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
رواں مالی سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ۱۹ فیصد ہوا۔یاد رہے کہ ۷ اپریل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ۱۸۸ روپے تھی جبکہ ۱۶ اپریل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ۱۸۱ روپے ۵۵ پیسے تھی مگر اب ڈالر کی قیمت ۷ روپے بڑھ کر ۱۸۹ روپے ہو چکی ہے اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ۱ روپے مہنگی ہونے سے اب ڈالر ۱۹۰ کا فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل کمی کا ذمہ دار آئی ایم ایف سے بات چیت نہ کرنے کو ٹھہرایا ہے۔
ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو کئی خطرات لاحق ہیں ۔ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے کیونکہ ڈالر کے صرف ایک روپے مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں کئی حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے کیا اعلان "غزہ امن منصوبے" کے دوسرے مرحلے کے نفاذکا
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
تازہ ترین

تبصرے